سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے موجود اکتیسویں شیخ کامل خادم سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن سروری قادری مدظلہ القدس۔ آپ مدظلہ القدس اللہ تعالی کی پہچان و معرفت کے لیے اسم اللہ ذات کے ذکر کی آخری اور انتہائی منزل جسے سلطان الاذکار کہا جاتا ہے جس کے بارے میں سلطان باھو رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلطان الازکار ذاکرین کا آخری اور انتہائی ذکر ہے اس کے بعد ذکر کی منزل ختم ہوجاتی ہے اور اللہ کے دیدار کی منزل شروع ہوتی ہے بیعت کے ساتھ طالبانِ مولی کو عطا فرماتے ہیں اور ساتھ ہی اسم اللہ ذات کے تصور کے لیے سنہری حروف سے لکھا ہوا اسم اللہ ذات کا نقش اور وجود کو پاک کرنے کے لیے اسم اللہ ذات کی مشقِ مرقومِ وجودیہ عطا فرمائے ہیں ۔ سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اسم اللہ ذات پاک ہے اور صرف پاک وجود میں ہی قرار پکڑتا ہے اور وجود کی پاکیزگی صرف مشقِ مرقومِ وجودیہ کرنے ہی سے ممکن ہے ۔ اور راہ فقر پر استقامت سے چلنے والے طالبان مولی کو اسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نقش بھی تصور کے لیے عطا فرماتے ہیں۔ www.Sultan-Bahoo.com www.sultan-ul-arifeen.com www.sultanulfaqr.tv

Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman Madzillah ul Aqdus

Add your comment

Your email address will not be published.